• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی قیادت واضح کرے علی امین گنڈاپور کس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں؟ حافظ حمد اللّٰہ

حافظ حمد اللّٰہ— فائل فوٹو
حافظ حمد اللّٰہ— فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کی مولانا فضل الرحمٰن سے متعلق گفتگو پر جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمد اللّٰہ نے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی مولانا فضل الرحمٰن سے متعلق غلط بیانی کی مذمت کرتا ہوں، پی ٹی آئی کی قیادت کو واضح کرنا چاہیے کہ گنڈاپور کس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور بار بار ہرزہ سرائی کر کے مثبت ماحول خراب کر رہے ہیں۔

حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ ایک طرف پی ٹی آئی قیادت اپوزیشن اتحاد تشکیل دینے کے لیے کوشاں ہے، دوسری طرف گنڈاپور بلاوجہ مولانا فضل الرحمٰن سے متعلق غلط بیانی کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید