ریفرنسز میں ہائی کورٹ کے دائرہ کار کے معاملے سے متعلق ریفری جج جسٹس فیصل آغا آج فیصلہ سنائیں گے۔
نیب ریفرنسز سے متعلق دو ججوں کی رائے میں اختلاف پر ریفری جج مقرر کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا تھا کہ حکومت نے ججوں کے خلاف ریفرنس لانے کا نہیں کہا، ریفرنس کی نوبت آئی تو ضرور بتائیں گے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ کے حوالے سے اعظم نذیر تارڑ سے سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب میں کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے ان کی نظر میں مس کنڈکٹ ہے، انہوں نے بالکل نہیں کہا کہ ریفرنس لا رہے ہیں۔
وزیرِ قانون نے یہ بھی کہا کہ نہ ہی حکومت نے ریفرنس سے متعلق کہا ہے، ایسی نوبت آئی تو ضرور بتائیں گے۔