• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سے محروم سندھ ٹیکنیکل بورڈ میں ریٹائرڈ رجسٹرار اور کنٹرولر تعینات ہونے کا انکشاف

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

سندھ بورڈ آف ٹینکیکل ایجوکیشن صوبے کا وہ واحد بورڈ ہے جو گزشتہ 3 ہفتوں سے بغیر چیئرمین کے کام کر رہا ہے جبکہ بورڈ میں رجسٹرار اور کنٹرولر بھی ریٹائرڈ ہونے کے باوجود اپنے عہدوں پر موجود ہیں۔ 

رجسٹرار زاہد علی خان اور کنٹرولر عذرا ریٹائر ہونے کے باوجود حیرت انگیز طور پر اپنے عہدوں پر تاحال کام کر رہے ہیں اور سیکریٹری بورڈ کی اسامی پر گریڈ 18 کا افسر تعینات ہے۔ 

بتایا جاتا ہے کہ قائم مقام چیئرمین مظفر بھٹو کی مدت گزشتہ ماہ 18 فروری کو مکمل ہوگئی تھی جس کے بعد نہ تو ان کی مدت میں توسیع کی گئی اور نہ ہی ٹیکنیکل بورڈ میں کسی بھی افسر کو اضافی چارج دیا گیا۔ 

اس وقت ٹیکنیکل بورڈ میں کوئی بھی چیئرمین نہیں جبکہ ریٹائرڈ ہونے والے رجسٹرار اور کنٹرولر مزے سے کام کر رہے ہیں۔ 

سبکدوش ہونے والے چیئرمین مظفر بھٹو نے کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے کے باعث دفتر آنا چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے بورڈ کے روز مرہ کے امور بری طرح متاثر ہیں۔

سیکریٹری بورڈز و جامعات عباس بلوچ سے جب اس معاملے پر رابطہ کیا تو انہوں نے اس صورتِ حال پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید