• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹ بورڈ کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بھارتی کرکٹ بورڈ کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی، بھارتی حکومت کے نئے اسپورٹس بل نے بی سی سی آئی کو کٹہرے میں لاکھڑا کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نئی حکومتی پالیسی کے دائرہ کار میں آگیا، بورڈ کو اب نیشنل اسپورٹس پالیسی کے مطابق چلنا پڑے گا، بھارتی حکومت نے نیشنل اسپورٹس گورننس بل کو متعارف کروا دیا۔

پارلیمنٹ سے پاس ہونے کے بعد بل کا دائرہ کار تمام نیشنل اسپورٹس فیڈریشن پر لاگو ہوگا، نئی پالیسی کے نفاذ کے بعد راجر بنی بی سی سی آئی کے صدر بننے کے اہل نہیں، بی سی سی آئی کو نئے صدر کا الیکشن کروانا ہو گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی 70 سال کے ہوگئے، دوبارہ صدر بننے کے اہل نہیں، بی سی سی آئی کو ستمبر یا اکتوبر میں جنرل کونسل اجلاس میں نئے الیکشن کروانے ہوں گے، الیکشن نہ کروانے کی صورت میں بی سی سی آئی پر پابندی لگا دی جائے گی، بی سی سی آئی کو انٹرنیشنل مقابلوں میں بھارت کا نام استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق نئی پالیسی میں صدر، سیکریٹری، خازن کی عمر کی زیادہ سے زیادہ حد 70 سال رکھی گئی ہے، نئی پالیسی میں کسی بھی تنازع پر بی سی سی آئی اور کرکٹ ایسوسی ایشنز عدالت نہیں جاسکتیں، تنازع کے صورت میں نیشنل اسپورٹس ٹریبیونل کے پاس جانا پڑے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید