• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر آئینی اختیارات کے 50 ہزار سے زائد بچوں کو آئی ٹی تعلیم دلوائی،گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ بغیر آئینی اختیارات کے انھوں نے 50 ہزار سے زائد بچوں کو آئی ٹی تعلیم دلوائی جن میں سے کئی بچے اب لاکھوں روپے مہینہ کما رہے ہیں۔

انھوں نے یہ بات گورنر ہاوس کراچی میں افطار ڈنر سے خطاب میں کہی، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

گورنر کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ بغیر اختیار کے آئی ٹی کورسز، راشن بیگز، موٹر سائیکلیں اور دیگر چیزیں فراہم کررہے ہیں، اگر بغیر اختیار والے یہ سب کچھ کر سکتے ہیں تو اختیار ہوگا تو کتنا کام ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جب مسائل پر بات کرتا ہوں تو یہ کہتے ہیں یہ گورنرکا اختیار نہیں۔ 

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وہ جب تک اس منصب پر ہیں یہ گورنر ہاﺅس عوام کا ہے۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق افطار میں قرعہ اندازی کے موقع پرلوگوں کو پلاٹ، عمرے کے ٹکٹ اور نقد عیدی دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید