• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی آئی اے اور پنجاب پولیس کے ایف آئی اے اہلکار بن کر کال سینٹرز پر چھاپوں کا انکشاف

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے خلاف حکام کو مراسلہ لکھا گیا ہے۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ایف آئی اے کے نام پر کال سینٹرز پر چھاپے مار رہے ہیں، صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شہریوں سے رشوت وصول کرتے ہیں، یہ اہلکار لاہور میں ایف آئی اے کا نام استعمال کر کے اختیارات کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔

مراسلے کے مطابق اہلکاروں کے دائرہ اختیار سے باہر چھاپے مارنا، رشوت لینا ایف آئی اے کے لیے بدنامی کا باعث بن رہا ہے۔

مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام کو اس گھناؤنے اقدام کے بارے میں کئی بار آگاہ کیا گیا، متاثرہ افراد کی فیملی نے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رابطہ بھی کیا ہے۔

ایف آئی اے نے مراسلے میں مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی اداروں کے اہلکاروں کو ایف آئی اے سائبر کرائم کے دائرہ اختیار میں مداخلت سے منع کیا جائے اور ایف آئی اے کے نام پر رشوت لینے والے اہلکاروں کے خلاف معاملہ اعلیٰ سطح پر اٹھایا جائے۔

ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) اور پنجاب پولیس کے اہلکار کال سینٹرز پر چھاپے مار رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید