• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صومالیہ میں مسلح افراد کا ہوٹل پر حملہ، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

صومالیہ کے وسطی قصبے میں مسلح افراد کے ہوٹل پر حملے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

موگادیشو سے حکام کے مطابق دھماکوں اور فائرنگ کے بعد حملہ آروں کی جانب سے ہوٹل کا محاصرہ جاری ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کئی حملہ آوروں کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔

حملے کے وقت ہوٹل میں سرکاری میٹنگ جاری تھی جس میں الشباب کے حملوں سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بات کی جانی تھی، شدت پسند تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید