حماس کے جلا وطن رہنما خالد مشعل نے کہا ہے کہ فلسطین کے عوام پر کوئی سیاسی نظام باہر سے مسلط نہیں کیا جا سکتا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے جلا وطن رہنما خالد مشعل نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو اپنے وطن پر حکومت کرنے کا حق حاصل ہے اور جب تک اسرائیلی قبضہ جاری رہے گا، وہ ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔
مصر کے دارلحکومت قاہرہ میں اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں خالد مشعل نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ غزہ کے مالک محض اس کے عوام ہیں، نہ غزہ اور نہ ہی مغربی کنارے کے لوگ اپنی سر زمین کو کسی اور جگہ سے تبدیل کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اسرائیلی محاصرے میں گھرے غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی اپنی زمین سے دھرتی سے مضبوطی سے جڑے رہیں گے۔
خالد مشعل نے فلسطین کو در پیش چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے قومی یک جہتی کی اہمیت کی اہمیت پر زور دیا اور عالمِ عرب سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کی اپیل بھی کی۔