آسٹریلوی عدالت نے بھارتی کمیونٹی لیڈر بالیش دھنکھڑ کو 5 کورین خواتین سمیت 13 خواتین سے زیادتی کے جرم میں 40 سال قید کی سزا سنا دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی عدالت نے بھارتی نژاد شخص کو سفاک سیریل ریپسٹ قرار دیتے ہوئے سخت سزا سنائی ہے جس کے تحت بالیش دھنکھڑ 30 سال قید کے دوران پیرول پر بھی جیل سے باہر نہیں آ سکتا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 43 سالہ بالیش دھنکھڑ نے جنوبی کوریائی 21 سے 27 سالہ 5 خواتین کو نوکری کا جھانسہ دے کر نشہ آور ادویات دیں اور ان خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا، صرف یہی نہیں اپنے جرائم کی ویڈیوز بھی ریکارڈ کیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 2023ء میں عدالت بالیش دھانکھڑ کو 39 سنگین جرائم میں مجرم قرار دے چکی ہے، جن میں 13 زیادتی کے واقعات شامل تھے۔
ہریانہ سے تعلق رکھنے والے بالیش دھنکھڑ کو 2018ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔
اس وقت تک وہ بھارتی نژاد آسٹریلوی شہریوں کی کمیونٹی میں بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے حمایت یافتہ گروپ کے بانی اور ہندو کونسل آف آسٹریلیا کے ترجمان کے طور پر سرگرم تھا۔