• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں کتنے لاکھ افغان مہاجرین ہیں؟ اہم انکشاف


خیبر پختونخوا میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد 7 لاکھ 9 ہزار 278 ہے۔

جیو نیوز کو ملنے والی دستاویز کے مطابق خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کے 43 کیمپس ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق ان کیمپوں میں 3 لاکھ 44 ہزار 908 افغان رہائش پزیر ہیں۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ عابد مجید کے مطابق خیبر پختونخوا سے اب تک 4 لاکھ 65 ہزار افغان مہاجرین طورخم کے راستے افغانستان واپس جا چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید