سینٹرل پولیس آفس نے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اب تک کی تفتیش اور پیشرفت پر ارکان پارلیمان کو بریفنگ دے دی۔
قائمہ کمیٹی داخلہ کی ذیلی کمیٹی کا مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات پر دوسرا اجلاس کراچی میں ہوا۔
ترجمان کے مطابق ذیلی کمیٹی کی سربراہی چیئرمین او ر رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے کی جبکہ ایم این اے نبیل گبول، آغا رفیع اللّٰہ اور خواجہ اظہار الحسن شریک ہوئے۔
سینٹرل پولیس آفس کی بریفنگ کے دوران آئی جی سندھ ، ایڈیشنل آئی جی کراچی اور جوائنٹ سیکریٹری وزارت داخلہ بھی موجود تھے۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے، ڈائریکٹر ایف آئی اے، اے این ایف اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
اس دوران مصطفیٰ عامر قتل کیس میں پولیس، ایف آئی اے اور محکمہ انسداد منشیات کی تحقیقات اور کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔