• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: فرحان ملک کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی گئی۔ 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ نے اپیل پر ایف آئی اے کو 3 اپریل کیلئے نوٹس جاری کردیے۔

اپیل میں کہا گیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ضمانت مسترد کرتے ہوئے الزامات کو سامنے رکھا ہے، فاضل جوڈیشل مجسٹریٹ نے الزامات کی انکوائری نہیں کروائی۔

اپیل میں معیز جعفری اور بلال قریشی نے موقف اپنایا کہ صرف تھمب نیل کو بنیاد بنا کر درخواست ضمانت مسترد کرنا انصاف نہیں۔

خیال رہے کہ صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ نے مسترد کردی تھی۔

یاد رہے کہ صحافی فرحان ملک کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔

قومی خبریں سے مزید