• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: عید الفطر کے لیے سیکیورٹی پلان تیار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پشاور میں عید الفطر کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق شہر بھر میں ساڑھے 3 ہزار پولیس افسران و اہلکار تعینات رہیں گے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ، رائیڈر اور موبائل گشت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی سخت کر دی ہے، مشکوک افراد پر نظر رکھنے کے  لیے سادہ کپٹروں میں پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید