کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی کے 7 لاکھ 37 ہزار صارفین نے 2 ارب روپے سے زائد کی بچت حاصل کی۔
ترجمان کے الیکٹرک عمران رانا نے کہا کہ بجلی سہولت پیکیج سے سیمنٹ، اسٹیل اور کیمیکل صنعتوں کو فائدہ ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 7 لاکھ 37 ہزار صارفین نے 2 ارب روپے سے زائد کی بچت حاصل کی، حکومت رعایتی پیکیج دے تو کراچی کی صنعتیں فائدہ اٹھائیں گی۔
ترجمان کے الیکٹرک نے یہ بھی کہا کہ صنعتی، تجارتی، گھریلو صارفین کو اضافی یونٹس پر 26 اعشاریہ 07 روپے فی یونٹ ادا کرنا تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے صنعتی صارفین کو پیکیج سے 25 فیصد بچت ہوئی، صنعتوں نے 60 فیصد، تجارتی نے 21 فیصد اور گھریلو صارفین نے 19 فیصد اضافی یونٹس استعمال کیے۔