• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27 رمضان جمعتہ الوداع کو عالمی یوم القدس منایا جائے گا، آئی ایس او

کراچی (اسٹاف رپورٹر) 27 رمضان المبارک جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس منایا جائے گا ، مرکزی ریلی نمائش تا تبت سینٹر 3 بجے سہ پہر تحریک آزادی القدس پاکستان کے تحت نکالی جائے گی، حکومت پاکستان یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے، مظلومین فلسطین آج فتح کے نزدیک تر ہیں اور اسرائیل بربادی کے دہانے پر ہے، فلسطینی مقاومتی فورسز نے ثابت کردیا کہ مزاحمت میں عزت،وقار اور کامیابی ہے، ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ریجن کے صدر سروش رضا زیدی نے مجلس و حدت مسلمین کراچی کے صدر مولانا صادق جعفری اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، رہنماؤں کا کہنا تھا کہ امام خمینی نے جمعتہ الوداع کو عالمی یوم القدس قرار دیا، فلسطینی مجاہدین کی ہر طرح سے مدد کی اور فلسطین کے مسئلہ کو ایک عالمی تحریک بنایا،دنیا بھر کے مسلمانوں پر واجب ہے کہ قبلہ اول کے تقدس و تحفظ اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں صدائے احتجاج بلند کریں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید