وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لیگل ریفامز کےلیے پلان طلب کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کابینہ نے ایڈووکیٹ جنرل امجد پرویز کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت آتے ہی سفارشوں کی لائن لگ گئی لیکن کسی بھی سفارش پر عمل نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ لا آفیسرز کی 100 فیصد میرٹ پر تعیناتی ہونی چاہیے، بھرتی پر انگلی نہیں اٹھنی چاہیے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ زیادتی کے واقعات کا سن کر سر شرم سے جھک جاتا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ پنک سالٹ پاکستان کا ہے، پیکجنگ کر کے فائدہ دوسرے ممالک اٹھا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہریوں نے نگہبان رمضان پر نہایت مثبت رسپانس دیا ہے، 25 لاکھ 64 ہزار گھرانوں کو نگہبان رمضان کے چیک مل چکے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ خوشی ہوئی کہ وفاق اور صوبوں نے پنجاب کے رمضان پیکج کو فالو کیا۔