• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ و پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کا قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد کا پیغام

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شوال کا چاند نظر آنے کے بعد تمام اہل وطن کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تمام اہل وطن کو چاند رات مبارک ہو، عید کی خوشیوں میں آس پاس کے مستحقین کو بھی شریک کریں۔

انہوں نے ٹریفک پولیس کو چاند رات کے موقع پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ عید کی خریداری کرنے والوں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ امت مسلمہ کو شوال کا چاند مبارک ہو، اللّٰہ تعالیٰ ہمارے رمضان کے روزے، نمازیں اور عبادات قبول فرمائے، دعا ہے عیدالفطر کا چاند ہر گھر میں امن سکون اور خوشیاں لائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دعا ہے اللّٰہ تعالیٰ مظلوم فلسطینیوں، کشمیریوں کو بھی آزادی کی عید نصیب فرمائے۔

قومی خبریں سے مزید