• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ کے کئی مقامات ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ اور دیگر مقامات پر آج اور کل دن کے درجۂ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک زائد رہنے کا امکان ہے۔

مغربی لہر کے  زیرِ اثر 10 اپریل کو جامشورو، سانگھڑ ، شہید بینظیر آباد ، میرپور خاص اور دیگر مقامات پر کہیں کہیں آندھی، گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

 قمبر شہداد کوٹ، سکھر، جیکب آباد اور خیرپور کے اضلاع میں تیز ہواؤں کے جھکڑ یا آندھی چل سکتی ہے۔

 کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید