• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفر گڑھ: بس درخت سے ٹکرا گئی، 2 زائرین جاں بحق، 9 زخمی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

مظفر گڑھ میں بس درخت سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 زائرین جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔

ریسیکیو ذرائع کے مطابق حادثہ مظفر گڑھ کے علاقے جوانہ بنگلہ کے قریب پیش آیا ہے۔

ریسیکیو حکام نے بتایا ہے کہ بس میں سوار زائرین سلطان باہو کے دربار پر حاضری کے لیے جھنگ جا رہے تھے۔

واقعے میں زخمی ہونے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید