• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بنگلادیش تعلقات کی بہتری کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی، دفتر خارجہ


ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات میں بہتری کا عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی، ایسی من گھڑت رپورٹس کو مسترد کرتے ہیں جو تعلقات کی بہتری کو نقصان پہنچائیں۔

پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی نے کہا کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 15 سال بعد خارجہ سیکریٹری مذاکرات میں کچھ دیرینہ معاملات پر دونوں ممالک نے اپنے مؤقف واضح انداز میں پیش کیے، مذاکرات کا مقصد تعلقات کو بہتر بنانا اور باہمی اعتماد کی فضا کو فروغ دینا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان گزشتہ روز سیکریٹری خارجہ کی سطح پر مذاکرات ہوئے، نیو یارک اور جدہ میں اعلیٰ ترین سطح پر رابطوں سے پاک بنگلادیش تعلققات کو نئی توانائی ملی۔

شفقت علی نے کہا کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے، پاکستان عمان کی جانب سے ایران امریکا مذاکرات میں کردار ادا کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید