وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بغضِ پیپلز پارٹی میں قابل مذمت باتیں کی ہیں۔
کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران شرجیل میمن نے کہا کہ عرفان صدیقی نے صدر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کسی فورم پر نہروں کی مخالفت نہیں کی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر فورم پر نہروں کی مخالفت کی ہے جو تحریری شکل میں موجود ہے۔