• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر نے اپوزیشن کے رویے کو غیر سنجیدہ قرار دیدیا


اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن کے رویے کو غیر سنجیدہ قرار دے دیا۔

پارلیمان کے اجلاس کے دوران آج بھی کورم پورا نہ ہوا، بار بار کورم کی نشاندہی پر اسپیکر ایاز صادق برہم ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا رویہ غیر سنجیدہ ہے، آج سوالات کی اکثریت اپوزیشن کی جانب سے تھی مگر وہ خود ایوان کی کارروائی کا حصہ نہ بنے۔

اسپیکر ایاز صادق نے مزید کہا کہ فلسطین، سرحدی مسائل اور نہری نظام جیسے اہم قومی معاملات پر بات چیت کے وقت اپوزیشن کی اکثریت ایوان میں نہیں تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ واک آؤٹ کرکے عوامی نمائندگی کے بجائے محض سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کو ترجیح دی گئی۔

7 اپریل کو پیپلز پارٹی نے نہروں پر قرارداد جمع کرائی تھی، جس پر 30 ارکان نے اظہارِ خیال کیا مگر اپوزیشن نے اس دن بھی واک آؤٹ کیا پھر 10 اپریل کو دوبارہ اسی معاملے پر قرارداد جمع کرائی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے ایوان کا اجلاس پیر تک ملتوی کردیا۔

قومی خبریں سے مزید