• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاور لومز ایسوسی ایشن کے وفد کی سی ای او میپکو سے ملاقات

ملتان(سٹاف رپورٹر)آل پاکستان پاور لومز ایسوسی ایشن پاکستان ملتان زون کے ایک نمائندہ وفد نے مرکزی صدر عبدالخالق قندیل انصاری کی زیر قیادت سی ای او میپکو گل محمد زاہد سے میٹنگ روم میں ملاقات کی ان کہ ہمراہ ڈی جی سہیل احمد اور سٹاف آفیسر عرفان صدیقی بھی موجود تھے ۔وفد نے سی ای او صاحب کو میپکو کے حوالے سے پاور لوم انڈسٹری کو درپیش مسائل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا جن میں سیکیورٹی اپڈیٹ کے ہزاروں نوٹسز اور زائد لوڈ کے حوالے سے درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور اس کے علاوہ پاور لوم انڈسٹری کے علاقوں میں ٹرانسفارمرز کے خراب ہونے اور اس کو فنڈز کی عدم دستیابی کا بہانہ بنا کر کئی دنوں تک ٹھیک نہ کرنے کا مسئلہ بھی زیر بحث آیا ۔آل پاکستان پاور لومز ایسوسی ایشن پاکستان ملتان زون نے مسائل کے فوری حل کا مطالبہ کیا ہے-