ملتان (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (سی پی ایس پی) کی ٹیم کے ہمراہ یونیورسٹی اور ہسپتال کے اہم شعبوں کا مشترکہ دورہ کیا۔ دورے کا مقصد نشتر میڈیکل یونیورسٹی شعبہ امراض نسواں میں پوسٹ گریجویٹ لیول فور ٹریننگ کے آغاز اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔