• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ مخدوم رشید کے علاقے سے ڈاکو 5ہزار روپےو موٹرسائیکل چھین کر فرار

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 37مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ مخدوم رشید کے علاقے فقیر محی الدین سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی 5ہزار و موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ گلگشت کے علاقے مقیم سے دو ڈاکو گن پوائنٹ پر ڈیڑھ لاکھ و موبائل لوٹ کر فرار تھانہ الپہ کے علاقے شریف سے تین مسلح ملزمان نقدی و موبائل لے گئے تھانہ قادر پورراں کے علاقے لیاقت سے دو ڈاکو وں نے موٹرسائیکل چھین لی تھانہ نیوملتان کے علاقے ڈاکٹر ظہور سے نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر 30ہزار لوٹ لیے تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے محمد شفیق سے مسلح ملزمان نقدی چھین کر فرار تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے محمد کلیم سے نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر نقدی چالیس ہزار الیکٹرک بائیک و موبائل چھین کر لے گئے تھانہ جلیل آباد کے علاقے غلام مجتبی سے نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر موبائل چھین کر فرار تھانہ شاہ شمس کے علاقے جہانزیب سے تین نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر 51ہزار موٹرسائیکل و موبائل چھین لیا تھانہ ممتاز آباد کے علاقے اسود نذر سے جھپٹا مارکر ملزمان موبائل لے گئے ۔ڪ