• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائیویٹ تعلیمی اداروں پر داخلہ اور پرموشن فیس لینے پر پابندی

ملتان (سٹاف رپورٹر) پرائیویٹ تعلیمی اداروں پر داخلہ فیس اور پرموشن فیس لینے پر پابندی لگادی گئی محکمہ سکولز حکم کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ کےحکم کے مطابق کوئی بھی پرائیویٹ تعلیمی ادارہ بچوں سے داخلہ فیس نہیں لے گا ۔ اسی طرح ایک جماعت سے دوسرے جماعت میں پروموشن کے لئے بھی کوئی بھی فیس وصول کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ شکایت کے صورت میں والدین ضلع انتظامیہ سے رابطہ کریں ۔