ملتان (سٹاف رپورٹر) سپیشل سیکریٹری محکمہ صحت و بہبود آبادی جنوبی پنجاب محمد شہباز حسین نے کہا ہے کہ پانچ دریاؤں کی سرزمین پنجاب ثقافتی لحاظ سے بہت زیادہ زرخیز ہے اور پنجاب کی ثقافت اپنے اندر زمانوں کے رنگے سموئے ہوئے ہے۔ یہ باتیں انہوں نے اپنے دفتر میں پنجاب کلچرل ڈے کی مناسبت سے کی منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکاء سے بات چیت کے دوران کیں۔