ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے نشتر ہسپتال ملتان میں صوبے کے پہلے مخصوص شعبہ ویسکیولر سرجری کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منصوبہ وزیر اعلیٰ ہیلتھ انیشیٹو پروگرام کے تحت شروع کیا جا رہا ہے، اس شعبے کے قیام کے لیے 72کروڑ روپے کا بجٹ منظور کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی وائس چانسلر سے ورکنگ پیپر طلب کر لیا گیا ہے۔