• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ بوسن روڈ پر ٹریفک حادثات کنڑول کرنےمیں ناکام ہوچکی رانا ارشاد ،عارف فصیح اللہ ،اختر بٹ

ملتان ( سٹاف رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران زکریا مارکیٹ بوسن روڈ ملتان کے صدر رانا ارشاد احمد،آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی نائب صدر اختر بٹ ،جنوبی پنجاب وملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ بوسن روڈ پر آئے روز ٹریفک حادثات کنڑول کرنے ناکام ہوچکی ہے ،ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کو چاہیے کہ فوری اقدامات کرے تاکہ قیمتی جانیں بچائی جا سکیں،انہوں نے گزشتہ روز بیکن ہاؤس سکول بوسن روڈ پر ہونیوالے ہولناک حادثے کے نتیجہ میں جاں بحق ہونیوالے شہریوں کے لواحقین سے بھی اظہار ہمدردی کیا۔