ملتان (سٹاف رپورٹر )میو قومی یکجہتی کونسل پاکستان کی جانب سے اسرائیلی بربریت اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت بانی چیف آرگنائزر سلیم الرحمن میو ُجنوبی پنجاب کے صدر وسیم اکرم میو ُقاری نوید ہمڑ ُسید عبدالحلیم شاہ،نے کی ریلی چوک ڈبل پھاٹک سے شروع ہوئی اور مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی نواں شہر ابدالی روڈ پریس کلب کے سامنے اختتام پزیر ہوئی ریلی کے شرکاء نے فلسطینی پرچم اٹھارکھے تھے ۔