ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام پنجاب کلچر ڈے کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا اس سلسلے میں گورنمنٹ اقبال گرلز ہائی سکول حسین آگاہی میں طالبات کی جانب سے کلچرل میلہ کا انعقاد کیا گیا اور خوبصورت سٹال لگائے گئے۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے اقبال گرلز ہائی سکول کا دورہ کیا اور کلچرل میلہ کا افتتاح کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کلچرل ڈے کے موقع پر ثقافتی پگڑیوں اور سرائیکی اجرک کے ذریعے اپنی تہذیب اجاگر کی جارہی ہےپنجاب کلچر ڈے پر کمشنر آفس ملتان میں افسران نے ثقافتی پگڑیاں سرائیکی اجرک پہن کر سرکاری فرائض سرانجام دیے کمشنر عامر کریم خان نے روایتی پگ پہن کر سرکاری امور سرانجام دیے جبکہ ڈی سی اور افسران کو بھی روایتی پگ اجرک پہنائی اس موقع پر کمشنرنے کہا کہ پنجاب کلچر ڈے صرف ایک دن نہیں، یہ ہماری ہزاروں سال پر محیط تہذیب، روایتوں اور زندہ ثقافت کی پہچان کا دن ہے،محکمہ ہائر ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے زیرِ اہتمام جنوبی پنجاب کے تمام کالجز میں کلچرل ڈے بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا۔اس موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں علاقائی لباس، موسیقی، رقص، روایتی کھانوں کی نمائش، دستکاری کے اسٹالز اور مشاعرے شامل تھے۔