• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمبر آف سمال ٹریڈرز کا کسانوں سے اظہار یکجہتی،پریس کلب کے سامنے احتجاج میں شرکت

ملتان (سٹاف رپورٹر ) چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے چیئرمین ملتان احتشام الحق ،صدر ملتان شہر ظفر اقبال صدیقی ،جنرل سیکرٹری عزیز الرحمن انصاری ،سیف اللہ شیخ ،سعید اللہ شیخ اور دیگر نے کسان اتحاد کے ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاج میں شرکت کی اور کسانوں سے اظہار یکجہتی کیا اس موقع پر احتشام الحق اور ظفر اقبال صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کے مطالبات جائز ہیں حکومت کو چاہیے کہ کسانوں کی معاشی خوشحالی کے لیے اقدامات کرے اگر کسان کو اسکی فصل کی اچھی قیمت نہ ملے تو کسان کیونکر ایسی فصلیں اگائے ۔