اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ نہروں کے معاملے پر پنجاب اور سندھ کے ممبرز کو بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔
ملک محمد احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ محکمۂ صحت کے کنٹریکٹ ملازمین کے لیے بہتر نظام بنایا جائے۔
اُنہوں نے کہا کہ مذاکرات کا اختیار حکومت کے پاس ہے، وہی مذاکرات کرے گی، ہم نے تو صرف مؤقف سننے کے لیے ایم پیز کو بھیجا تھا اور ان کا مؤقف ہم امانت کے طور پر حکومت تک پہنچائیں گے۔
ملک محمد احمد خان نے یہ بھی کہا کہ ایک پارٹی روک رہی ہے کہ زرِمبادلہ نہ آئے لیکن زرِمبادلہ تاریخی بنیاد پر بڑھا۔