• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن، گرفتاریاں شروع


امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ امریکی اہلکاروں کی تارکین وطن کو گرفتار کرنے کی مختلف ویڈیوز سامنے آرہی ہیں۔

امریکی میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں امریکی اہلکاروں نے اس وقت ہتھوڑے سے ایک تارک وطن کی گاڑی کا شیشہ توڑ کر اسے گرفتار کیا، جب اس نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو گاڑی میں لاک کرلیا۔ گوئٹے مالا کے اس تارک وطن کا کہنا تھا کہ وہ اپنی وکیل کا انتظار کر رہا ہے۔

ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں امریکی اے ٹی ایف کے اہلکاروں نے وینزویلا کے ایک تارک وطن کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ نیو ہیمپشائر کی عدالت میں پیش ہونے آیا تھا۔ 

سرکاری اہلکاروں نے اسے دبوچا تو زد میں آکر ایک معمر امریکی بھی زمیں بوس ہوگیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید