فلسطینی صدر محمود عباس 16 برس بعد دمشق پہنچ گئے جہاں شامی صدر نے ان کا استقبال کیا۔
عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی صدر جب شامی دارالحکومت دمشق پہنچے تو شامی صدر الشعراء نے پیپلز پیلس کے دروازے پر اُن کا استقبال کیا، فلسطینی صدر سرخ قالین پر چل کر محل میں داخل ہوئے۔
فلسطینی صدر محمود عباس ان عالمی رہنماؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے موجودہ شامی صدر الشعراء کو صدرات سنبھالنے کے بعد مبارک باد کا پیغام بھیجا تھا۔
فلسطینی صدر کے دورے کا مقصد شام اور فلسطین کے تعلقات مضبوط بنانا اور شام میں فلسطینیوں کے ساتھ لین دین کو آسان بنانا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے درپیش مشترکہ خطرات پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔