• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں مسلح افواج کے دن پر فوجی پریڈ، نئے ڈرونز اور جدید میزائل سسٹم کی رونمائی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ایران میں مسلح افواج کے دن پر فوجی پریڈ منعقد ہوئی، پریڈ میں نئے ڈرونز اور جدید میزائل سسٹم کی رونمائی کی گئی۔

تہران میں ہونے والی آرمی ڈے پریڈ میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سمیت ایران کے عسکری و سیاسی حکام بھی موجود تھے۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی اور سکون ایک مضبوط اور چوکس فوج کی موجودگی سے ممکن ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہماری فوج نے ملک کو درکار تمام فوجی اور دفاعی آلات تیار کرنے میں ناقابل بیان ترقی کرلی ہے۔ بہادر اور دلیر فوج کی موجودگی نے دشمنوں کی نیندیں اڑادی ہیں۔ 

واضح رہے کہ ایران میں ہر سال 18 اپریل کو مسلح افواج کا قومی دن منایا جاتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید