• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 40 فلسطینی شہید

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد سمیت 40 فلسطینی شہید ہو گئے۔

فلسطینی شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے بتایا ہے کہ ہمارے عملے نے خان یونس کے مشرق میں بنی سہیلہ کے علاقے میں 10 شہداء سمیت بڑی تعداد میں زخمی برآمد کیے ہیں۔

فلسطینی شہری دفاع کے اہلکار نے مزید بتایا ہے کہ ایک اور حملے میں غزہ کے تال الزعتر میں 2 مکانات نشانہ بنے جہاں شہری دفاع کے عملے نے 5 شہداء کی میتیں برآمد کیں۔

فلسطینی شہری دفاع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں 40 شہریوں کی شہادت  ہوئی جن میں زیادہ تر کیمپوں کے بے گھر شہری تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید