سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عوامی تعاون کے بغیر پائیدار تبدیلی ممکن نہیں ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کی سینئر صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے بتایا ہے کہ ہیوی اور لائٹ ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی، اس مد میں 416 گا ڑیاں ضبط کی گئیں، جبکہ 25 گاڑیوں رجسٹریشن منسوخی کی سفارش کی گئی ہے۔
انہوں نے بتا یا ہے کہ اس مہم کے دوران اب تک 2 ہزار 625 موٹرسائیکلیں تحویل میں لی گئیں ہیں۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ 278 چنگچیوں کو تحویل میں لے کر 278 ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ بغیر رجسٹریشن چلنے والی 13 چنگچیز کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے۔
شرجیل میمن بتایا ہے کہ اس ضمن میں 27 ایل پی جی، سی این جی کٹس ضبط، 4 ہزار 119چالان جاری کیے گئے، جبکہ 380 گاڑیوں کی رجسٹریشن کو مشروط طور پر معطل کر کے تجدید کے بعد چھوڑ دیا گیا۔
انہوں مزید کہا ہے کہ حکومت سندھ سڑکوں کو محفوظ بنانے اور شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے پر کاربند ہے، یہ مہم ایک جامع اصلاحاتی عمل ہے۔
شرجیل میمن کہا ہے کہ تمام شہری، ڈرائیورز اور ٹرانسپورٹرز قوانین کا احترام یقینی بنائیں۔