کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بلدیہ 8نمبر میں واقع کے الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن کے ساتھ کمرے سے 55سالہ ولسن ولد بشیر کی پھندا لگی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق متوفی کے الیکٹرک کا خاکروب تھا اور اس نے گرڈ اسٹیشن کے ساتھ واقع کمرے میں رسی کی مدد سے پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کی ہے ، ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ متوفی پر 15 سے 20 لاکھ روپے قرض تھا اور گزشتہ شب بھی قرض دینے والے افراد اس کے گھر آئے تھے،متوفی بلدیہ 8B کے مسیحی محلے کا رہائشی تھا۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بلدیہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ سے آگاہ، تحقیقات کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور متعلقہ کنٹریکٹر کمپنی سے رابطہ میں ہیں۔