• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن و امان کی بحالی کیلئے مربوط اور جامع حکمت عملی تیار کی جائے، ایڈیشنل آئی جی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ہدایت دی کہ شہر میں امن و امان کی بحالی کے لیے مربوط اور جامع حکمت عملی تیار کی جائے،ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور انسدادِ جرائم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا،اجلاس کے دوران شہر میں اسٹریٹ کرائم، گٹکا ماوا، منشیات، قتل، اغواء برائے تاوان اور دیگر جرائم کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ہائی پروفائل کیسز کی وجوہات، تفتیش میں پیش رفت اور عدالتوں میں زیرِ سماعت مقدمات کا فرداً فرداً تجزیہ کیا گیا، پولیس چیف نے افسران کو ہدایت دی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز اور مؤثر کارروائی کو ترجیحی بنیادوں پر تیز کیا جائے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید