• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرین کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق، مختلف علاقوں سے تین افراد کی لاشیں ملیں، سرد خانے منتقل

کراچی (اسٹاف رپورٹر )لانڈھی ہڈی مل جامعہ گراؤنڈ کے قریب ٹرین کی ٹکر سے 30 سالہ عمر زاد ہ ولد گل زادہ جاں بحق ہوگیا ،  علاوہ ازیں  اسٹار گیٹ ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے 25سالہ نعمان ولد سلطان  جاں بحق ہوگیا، دریں اثنا ایف بی ایریا بلاک 7گلشن زلیخہ کے قریب فلیٹ سے نامعلوم 65 سالہ شخص کی لاش ملی ، کورنگی سنگر چورنگی کے قریب سے 60 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ،ملیر بکرا پیڑی طیبہ مسجد کے بیت الخلاء سے نامعلوم 30 سالہ شخص کی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس حکام کے مطابق متوفی کی موت طبعی معلوم ہوتی ہے ، نامعلوم لاشوں کو سرد خانے منتقل کر دیا گیا ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید