• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواسے کی نانا ٹرمپ کیلئے پیانو بجاتے ویڈیو وائرل


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نواسے تھیو کے ہمراہ کے ایک ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہو رہی ہے۔

یہ وائرل ویڈیو ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تھیو وائٹ ہاؤس میں پیانو بجا رہے ہیں جبکہ ٹرمپ پاس کھڑے پورے دھیان سے اپنے نواسے کی کمپوزیشن سن رہے ہیں۔

ایوانکا ٹرمپ نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیشپن میں لکھا کہ تھیو نے کل رات وائٹ ہاؤس میں نانا کےلیے اپنی پہلی کمپوزیشن پیش کی۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین ڈونلڈ ٹرمپ کے نواسے تھیو کی خوبصورت کمپوزیشن کی خوب تعریفیں کرتے نظر آ رہے ہیں۔