• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی 13 سالہ سیکرٹ سروس ایجنٹ سے دلچسپ ملاقات، ویڈیو وائرل


امریکا کے 13 سالہ سیکرٹ سروس ایجنٹ ڈی جے ڈینیئل نے اپنی فیملی کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر اس ملاقات کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس ملاقات کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈی جے ڈینیئل کو فیملی کے ہمراہ دیکھ کر کہا کہ کتنی اچھی فیملی ہے۔

 پھر ڈی جے ڈینیئل نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دیکھ کر کہا کہ میں فیملی کے علاوہ ایک اور چیز آپ کے لیے لایا ہوں اور یہ بات کہتے ہی بچہ پُرجوش انداز میں امریکی صدر سے گلے ملتا ہے۔

ڈی جے ڈینیئل کے گلے ملنے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اچھا ہے اب اپنی فیملی کو دیکھیں آپ کو کتنی اچھی فیملی ملی ہے۔

پھر امریکی صدر نے ڈی جے ڈینیئل کے والد سے ہاتھ ملاتے ہوئے ان سے حال احوال پوچھتے ہوئے کہا کہ آپ سے مل کر بہت اچھا لگا، کل کی شام بہت ہی شاندار تھی۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 13 سالہ نوجوان کو سیکرٹ سروس ایجنٹ مقرر کر کے سب کو حیران کر دیا، اس اقدام پر صرف ریپبلکن ہی نہیں ڈیموکریٹس نے بھی ٹرمپ کو سراہا۔