لاہور،اسلام آباد (ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر ہونیوالے فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کے ملوث ہونے کے دستاویزی ثبوت سامنے آگئے۔ بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را کی خفیہ مبینہ دستاویزکشمیری تنظیم ٹی آر ایف کی جانب سے جاری کی گئی ہیں جس میں را کے مبینہ لیک دستاویز میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی مکمل منصوبہ بندی موجود ہے۔ضلع اننت ناگ میں کارروائی عمل میں لائی جائیگی،میڈیا کو پہلے متحرک کیا جائیگا ، سیاحوں کی آمدورفت کی نگرانی کے بہانے فیلڈ آپریٹرز لگائے جائیں گے، پاکستان پرالزام لگانے کیلئے ٹرینڈز کو بغیر کنٹرول پھیلایا جائیگا ،بحث کا رخ کشمیر سے ہٹاکر عالمی اسلامی سازشوں کی طرف موڑنے کی کوشش کی جائیگی،لیک ہونے والی دستاویزات میں سامنے آیا ہے کہ ضلع اننت ناگ میں ایک کارروائی عمل میں لائی جائے گی، میڈیا کو 36سے 48گھنٹے پہلے واقعےکی جگہ متحرک کیا جائے گا اور سیاحوں کی آمدورفت کی نگرانی کے بہانے فیلڈ آپریٹرز لگائے جائیں گے۔ویب سائٹ پر را دستاویزات کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملےکے 2 سے 4گھنٹےکے اندر اے آئی سسٹم کے تحت گواہوں کے بیانات لیے جائیں گے، دھندلی ویڈیوز کی مدد سے واقعے کی تصویریں دوبارہ بنائی جائیں گی، مرکزی ہیش ٹیگ کے بجائے 200 سے زائد سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے غلط معلومات کی مہم چلائی جائے گی۔