• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، حادثات میں 2 افراد جاں بحق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ طوفانی ہواؤں کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

بارش سے جیکب آباد، لاڑکانہ، گھوٹکی میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے سکھر اور حیدرآباد سمیت کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی ہے۔

دادو میں گردوغبار کے طوفان سے متعدد درخت اور بجلی کے پول گرگئے، طوفانی ہواؤں کے باعث مختلف حادث میں پڈعیدن میں 2 افراد جاں بحق جبکہ میہڑ میں چار افراد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، لاہور میں رم جھم جبکہ راجن پور، لودھراں، ڈی جی خان، بہاول پور اور رحیم یار خان میں بارش ہوئی۔

ادھر کرک میں سیلابی ریلے میں بہہ کر ایک شخص جاں بحق اور ایک لاپتا ہوگیا، ریلے میں درجنوں بھیڑ بکریاں بھی بہہ گئیں۔

قومی خبریں سے مزید