• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ، 3 لاکھ افراد بھوک سے موت کے دہانے پر، اسرائیلی بمباری سے 40 شہید، حماس کا حملہ، 2 فوجی ہلاک

غزہ، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) غزہ میں فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ پانچ سال سے کم عمر کے 3,500سے زائد بچے بھوک سے مرنے کے قریب ہیں اور تقریباً3لاکھ دیگر موت کے دہانے پر ہیں، اسرائیل بچوں کے لئے خشک دودھ ، غذائی سپلیمنٹس اور ہر قسم کی انسانی امداد کی ترسیل کو مسلسل روک رہا ہے۔غزہ پر اسرائیلی بمباری کے دوران خواتین اور بچوں سمیت مزید 40فلسطینی شہید ہوگئے،غزہ کے علاقے رفح میں حماس نے اسرائیلی فوجیوں کو اپنے جال میں پھنسا لیا،حماس کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کیساتھ شدید لڑائی کے بعد فوجی ایک سرنگ میں داخل ہوگئے جسے دھماکے سے اڑا دیا گیا ، کئی اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے، حماس نے ایک بیان میں دو اسرائیلی ٹینکوں کو راکٹوں سے نشانہ بنانے کا بھی بتایا ہے ، اسرائیل نے افسر سمیت دو فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ، اسرائیلی آرمی چیف نے غزہ کیلئے دسیوںہزاروں ریزرو اہلکاروں کو بلالیا ہے، اسرائیلی انتہا پسند وزیر اتمار بن گوئر نے کہا ہے کہ غزہ میں غذائی اجناس اور بجلی کی سپلائی پر بم برسانے چاہئیں اور یہ سلسلہ مکمل فتح تک جاری رکھا جائے ۔ تفصیلات کے مطابق غزہ میں وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 40ہوگئی ہے ۔ اسرائیلی طیاروں نے گھروں اور غزہ میں آکسفیم کے فوڈ سکیورٹی کے سربراہ محمود السقا نے الجزیرہ کو بتایا کہ "بدقسمتی سے پوری دنیا غزہ کے بچوں کو بھوکا رکھنے میں حصہ ڈال رہی ہے یا اس میں شریک ہے کیونکہ دو ماہ سے زائد عرصے سے جاری ناکہ بندی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔ اسرائیلی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں اپنی جنگ کو وسعت دینے کے لیے "دسیوں ہزار" ریزرو فوجیوں کو طلب کر رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید