• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچھ لوگوں کا کہنا ہے میں ایشوریا رائے جیسی دکھتی ہوں: کومل میر


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل عزیز نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ لوگوں کا ان سے متعلق کہنا ہے کہ وہ بھارتی سپر اسٹار ایشوریا رائے سے بہت مشابہت رکھتی ہیں۔

اداکارہ کومل عزیز نے ساتھی اداکار منیب بٹ کے ہمراہ جیو نیوز کے مزاحیہ شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی۔

اس دوران دونوں معروف فنکاروں نے میزبان تابش ہاشمی سمیت شائقین کے دلچسپ سوالوں کے بھی پُرجوش انداز میں جواب دیے۔

اداکارہ کومل میر نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میں کچھ بھی کھا پی لوں میں موٹی نہیں ہوتی ہوں، یہ میری خاندانی جینز میں شامل ہے کہ ہم جتنا بھی کھا لیں موٹے نہیں ہوتے ہیں۔

شو کے دوران اداکار منیب بٹ نے انکشاف کیا کہ اداکارہ کومل میر بہت کھاتی ہیں، کومل پلیٹس بھر بھر کر چاؤمن کھاتی ہیں۔

منیب بٹ نے بتایا کہ میں میرا تعلق کشمیری فیملی سے ہے، یہی وجہ ہے کہ میری جِلد اچھی اور ہونٹ گلابی ہیں اور اسکرین پر بھی میرے ہونٹ گلابی نظر آتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے ہونٹ گلابی ہونے کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ میں سیگریٹ نہیں پیتا ہوں۔

شو کے دوران میزبان تابش ہاشمی نے کومل میر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے جیسی نظر آتی ہیں، کیا اور بھی کسی نے آج تک آپ کو یہ بات بتائی ہے؟

اس کے جواب میں اداکارہ نے انکشاف کیا مجھے کچھ لوگ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ مجھ میں ایشوریا رائے کی جھلک نظر آتی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید