• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا سنجے لیلا بھنسالی کو سالگرہ کے دن دل کا دورہ پڑا تھا؟ وضاحت سامنے آگئی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

معروف بھارتی ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے بارے میں بھارتی میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اُنہیں سالگرہ کے دن دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔

سنجے لیلا بھنسالی کی ٹیم نے ان کی صحت سے متعلق گردش کرتی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ 

ٹیم کی جانب سے جاری کردہ وضاحتی بیان میں لکھا ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبریں سراسر غلط اور بے بنیاد ہیں۔ ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

وضاحتی بیان میں مزید لکھا ہے کہ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ براہ کرم ایسی کسی بھی خبر کو شائع کرنے سے گریز کریں۔ 

وضاحتی بیان میں یہ بھی لکھا ہے کہ ہدایتکار صرف معمول کے چیک اپ کے لیے اسپتال گئے تھے۔

واضح رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی رواں ماہ 24 فروری کو 63 سال کے ہوگئے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید