• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی جان محمد مہر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا


سکھر کے سینئر صحافی جان محمد مہر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم شیرو مہر پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ایس ایس پی شکار پور شاہ زیب چاچڑ کے مطابق پولیس مقابلہ کچے کے علاقے بچل بھیو میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ہوا۔

شاہ زیب چاچڑ نے بتایا کہ پولیس مقابلے میں مارے گئے ملزم شیرو مہر کے 3 ساتھی زخمی بھی ہوئے۔

ایس ایس پی کے مطابق کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کا آپریشن جاری ہے، اس دوران ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو گرا کر آگ لگادی گئی۔

یاد رہے کہ صحافی جان محمد مہر کو 16 ماہ قبل سکھر میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید