• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان یو این چارٹر کے مطابق تنازعات کا پُرامن حل چاہتا ہے: عاصم افتخار احمد

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد—فائل فوٹو
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد—فائل فوٹو

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان یو این چارٹر کے مطابق تنازعات کا پُرامن حل چاہتا ہے۔

اقوامِ متحدہ میں عاصم افتخار احمد نے پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے۔

عاصم افتخار احمد کا کہنا ہے کہ  پاکستان دنیا بھر میں تنازعات کے مذاکرات کے ذریعے حل کا حامی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ پاکستان سفارت کاری اور ثالثی کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے۔

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان ڈائیلاگ کے فروغ کی حمایت کرتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید